فیصل آباد ترقیاتی ادارہ کے چیئر مین ڈاکٹر اسد معظم کل کھلی کچہری لگائیں گے،عوام کے مسائل سن کر موقع پر ہی ان کے تدارک کیلئے احکامات بھی جاری کئے جائیں گے

منگل 18 دسمبر 2018 16:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) فیصل آباد ترقیاتی ادارہ کے چیئر مین ڈاکٹر اسد معظم آج بدھ کو صبح 11بجے ہفتہ وار کھلی کچہری لگائیں گے جس میں عوام کے مسائل سن کر موقع پر ہی ان کے تدارک کیلئے احکامات بھی جاری کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایف ڈی اے کے ترجمان نے بتایاکہ کھلی کچہری ایف ڈی اے مین آفس بالمقابل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد میں منعقد کی جائے گی جس میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے سمیت دیگر حکام بھی موجود ہوں گے۔

انہوںنے بتایاکہ کھلی کچہری میں اپنے مسائل پیش کرنے والے افراد کی مشکلات کے ازالہ اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے نہ صرف موقع پر احکامات جاری کئے جائیں گے بلکہ ان کی بعد ا زاں مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ کھلی کچہری لگانے کا سلسلہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے مسائل کے فوری حل اور انہیں بھر پور ریلیف کی بر وقت فراہمی ممکن ہو سکے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں