نئی نسل کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنا حکومت پنجاب کا مشن ہے ، محمداجمل چیمہ

جمعہ 18 جنوری 2019 22:53

فیصل آباد 18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) :صوبائی وزیر سماجی بہبود وبیت المال محمداجمل چیمہ نے کہا ہے کہ نئی نسل کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنا حکومت پنجاب کا مشن ہے اس سلسلے میں وسیع بنیادوں پر تعلیمی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے یہ بات چک جھمرہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول کے معائنہ کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے بچوں کی کلاسز کا دورہ کیا اور تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیچرز سے کہا کہ وہ بچوں کو تعلیم کی جانب راغب رکھیں تاکہ وہ سکول چھوڑ کر نہ جائیں۔

انہوںنے کہا کہ سرکاری سکولوں میں جدیدسہولتیں فراہم کرنے پر توجہ مرکوز ہے تاکہ طالب علموں کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے بچوں سے پیارومحبت وشفقت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تلقین کی کہ وہ حصول علم پربھرپور توجہ دیں اور محنت لگن سے علم حاصل کریں تاکہ وہ تعلیم یافتہ ہو کر ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے حلقہ کے تمام تعلیمی اداروں کا سروے کرکے ان میں عدم دستیاب سہولتیں فراہم کرنے کے لئے خصوصی فنڈز فراہم کریں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں