فیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) :وزارت توانائی( پاور ڈویژن) کی ہدایت اور چیف ایگزیکٹو فیسکو مجاہد اسلام باللہ کے احکامات کی روشنی میںصارفین بجلی کے مسائل کے فوری ازالے کیلئے فیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجنئیر فرسٹ سرکل چوہدری الیاس گھمن نے فیسکو جڑانوالا ڈویژن اور سپرنٹنڈنگ انجنئیرسیکنڈ سرکل چوہدری خادم حسین لاڑا نے سمندری ڈویژن فیسکو میں کھلی کچہری لگائی ۔

اور صارفین بجلی کے مسائل سن کر ان کے فوری ازالہ کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر دونوں افسران نے خطاب کرتے ہوئے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کی خدمت کو اپنا شعار بنالیں اورصارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے تمام ممکن اقدامات کو بروئے کار لائیںکیوں کہ مطمئن صارف ہی فیسکو کا سرمایہ ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ فیسکو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔

حکومت پاکستان کی ہدایت پر تمام ڈویژنوں کے فیسکو اہلکاروں کو 24گھنٹے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایت جار ی کر دی ہے۔ صارفین بجلی کو تمام سہولیات بروقت مہیا کی جائیں گی۔ ایماندار و ذمہ داراہلکارہمارا قیمتی سرمایہ و اثاثہ ہیں۔انھوں نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فیسکو ملازمین بجلی چوری کے مکمل خاتمہ کیلئے بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں مگر اس سلسلے میں عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے ۔انہوں نے تمام ڈویژنوں کی انسپکشن کی اور خصوصاً سیفٹی آگاہی پروگرام سے متعلق اہلکاروں کو ہدایات بھی جاری کیں ۔اس موقع پرتمام سب ڈویژنوںکے ایس ڈی او صاحبان اور لائن سپر نٹنڈنٹ حضرات بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں