فیصل آباد، پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا گی

مختلف این جی اوز زیراہتمام پانی کی اہمیت اور آگاہی سیمینار کے انعقاد

جمعہ 22 مارچ 2019 23:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا گیا جبکہ میں مختلف این جی اوز زیراہتمام پانی کی اہمیت اور آگاہی سیمینار کے انعقاد کیا گیا آن لائن کے مطابق اس موقع پر ڈویژنل انتظامیہ اور مقامی این جی او معجز فائونڈیشن کے اشتراک سے آگاہی سیمینار ضلع کونسل کے جناح ہال میں منعقد ہوا۔

ایڈیشنل کمشنر ریونیو رائے واجد علی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)میاں آفتاب احمد‘ایم پی اے فردوس رائے‘سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان‘معجز فائونڈیشن کی میڈم آمنہ جمیل اور دیگر ‘عہدیداران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل کمشنر ریونیو نے انسانی زندگی کی بقاء میں پانی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پانی کے بڑھتے ہوئے ضیاع کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے تاہم اس سلسلے میں شہریوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ عالمی دن منانے کے مقاصد حاصل ہو سکیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے کہا کہ پانی زندہ رہنے کے لئے لازمی ہے لہذا ہمیں پانی ضائع کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے عالمی دن کے موقع پر آگاہی سیمینار کے انعقاد کو سراہا ۔

ایم پی اے فردوس رائے نے پانی کی اہمیت اجاگر کرنے کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پانی بچانے اور اس کی بہتر مینجمنٹ کے لئے اقدامات جاری رہنے چاہیں ۔انہوں نے تعلیمی اداروں میں بھی سیمینارز کے تسلسل سے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا تاکہ موجودہ نسل پانی کی اہمیت سے آشنا رہے۔آمنہ جمیل نے معجز فائونڈیشن کے قیام کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اور واش پراجیکٹ میں پانی کی اہمیت سے آگاہ کیا ۔انہوں نے سیمینار میں شرکت پرمہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں