فیصل آباد، پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ ، 22لڑکے و لڑکیاں کو گرفتار کرلیا،2 فرار

منگل 18 جون 2019 23:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) تھانہ ملت ٹائون نے ڈانس پارٹی نام پر جسم فروشی کا دھند کرنے والے ڈیرے پر چھاپہ ، 22لڑکے و لڑکیاں کو بوس و کنار و ڈانس کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا، دو فرار۔ ملزمان کے قبضہ سے شراب کی بوتلیں و سائونڈ سسٹم بھی برآمد، پکڑے جانے والے خوبرو لڑکیوں اور لڑکوں کا تعلق لاہور اور فیصل آباد سے ہے۔

فیصل آباد کے مختلف علاقوں جن مدینہ ٹائون ،ملت ٹائون،کینال روڈ دھوبی گھاٹ پارک کے گرد جسم فروشی کا دھند عروج پر پولیس نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے کہا جاتا ہے اس میں پولیس اہلکار ملی بھگت شامل ہے حصہ نہ ملنے پر چھاپے مار جاتے ہیں آن لائن کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ ستارہ ویلی سی بلاک کوٹھی کے سامنے واقع گراسی پلاٹ میں مخبری پر ایس ایچ او سید ارم رضا نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا تو اس دوران 22لڑکے و لڑکیاں بوس و کنار و ڈانس میں مصروف پائے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے انہیں گرفتار کرکے انکے قبضہ سے شراب کی دو بوتلیں اور سائونڈ سسٹم بھی قضہ میں لے لیا۔ پکڑے جانے والوں میں مدینہ ٹائون ایکس بلاک سے اسد اللہ، کبوتراں والا چوک سے قومین، ماڈل سٹی سے علی، پیپلز کالونی نمبر 1 سے اسامہ، سرسید ٹائون سے فراز، اچھرہ لاہور سے حسیب، بھگوان پورہ لاہور سے سکندر، غلام محمد آباد سے سکندر، جوہر ٹائون لاہور سے کامران، مدینہ ٹائون سے شاہد محمود، جوہر ٹائون لاہور سے فیاض، پتوکی سے حنا، ڈی ایچ اے لاہور سے سدرہ،ڈی ایچ اے لاہور سے رابعہ، پنجاب سوسائٹی لاہور سے عائشہ، چھوٹی ڈی گرائونڈ سے کنیزہ، جناح کالونی سے فائزہ، چھوٹی ڈی گرائونڈ سے زاہرہ، غلام محمد آباد سے سعدیہ، چھوٹی ڈی گرائونڈ سے اسمہ جبکہ فرار ہونے والوں میں کینال روڈ ہیون سے سعد قیصر اور مزمل حسین سکنہ جی گارڈن بھی شامل ہیں، ملزمان کے خلاف 294ت پ، آرڈر1979-4، سائونڈ سسٹم ایکٹ 2015-5، 2015-6 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جبکہ فیصل آباد کے مختلف علاقوں جن میں دھوبی گھاٹ پارک سمیت کیگردونواح میں جسم فروشی کا دھند عروج پر ہے دھوبی گھاٹ پارک کے گرد سرشام لڑکیاں اور لڑکے جسم فروشی کیلئے کھڑے ہوجاتے ہیں روڈ پر پارٹی کا انتظار ہوتاہے تاہم چند قدموں پر جی سی یونیورسٹی بھی ہے قریب تھانہ کوتوالی اور جھنگ بازار واقعہ ہے مگر افسوس پولیس انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے بتیا جاتا ہے کہ پولیس اہلکا ر انے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں فیصل آباد کے مختلف علاقوں جن میںمدینہ ٹائون ،ملت ٹائون،کینال روڈ سمیت دیگر مقامات پر ڈانس پارٹی کے نام پر جسم فروشی کا دھند کرنے والوںبڑے بڑے ڈیرے ہیں پولیس کے پاس ان علاقوں کی مکمل رپورٹ ہیاور ا ہلکار ملی بھگت شامل ہے حصہ نہ ملنے پر چھاپے مار جاتے ہیں

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں