سابق شوہر نے فائرنگ کرکے خاتون اور اس کے والد کو قتل کردیا

جمعہ 19 جولائی 2019 20:33

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) سابق شوہر نے فائرنگ کرکے خاتون(سابقہ بیوی ) اور اس کے والد کو قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ گھٹ والا میں سابق شوہر نے فائرنگ کرکے خاتون (سابقہ بیوی ) اور اسکے والد کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق کنزہ نامی خاتون نے شفیق کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی جس کے کچھ عرصہ دونوں میں روز بہ روز کی چپقلش کی بنیاد پر خاتون نے علیحدگی اختیار کرلی اور اپنے والد کے پاس گھٹ والا میں رہائش پذیر ہوگی ۔

جمعرات اور جمعہ کی رات ملزم شفیق نے رنجش میں آکر سابقہ بیوی اور اسکے والد پر فائرکھول دیا اور موقع پر فرار ہوگیا فائرنگ کے نتیجہ میں کنزہ بی بی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ اسکے والد کو تشویشناک زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جمعة المبارک کے روز زندگی کی بازی ہار گیا ۔پولیس نے کنزہ بی بی اور اسکے والد کے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرواکر مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں