فیصل آباد ،جڑانوالہ پولیس کی شراب فروشوںکیخلاف بڑی کاروائی ،محمد شبیر نامی ملزم گرفتار120لیٹر سے زائدشراب برآمد، مقدمہ درج

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) سی پی او فیصل آباد اظہر اکرم کی ہدایت پرتھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شبیر کے قبضہ سی120لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کو جاری رکھتے ہوئے دوران گشت ملزم محمد شبیر کو قابو کیا جس کے قبضہ سی120لیٹر سے زائد شراب برآمد ہوئی ،ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ نمبر743/19بجرم3/4امتناع منشیات تھانہ کھرڑیانوالہ میں درج کر لیا گیا ۔

سی پی او فیصل آبا د نے تمام ڈویژنل افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کو یقینی بنائیں اور پولیس ملازمان دوران گشت مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں تاکہ منشیات فروشی جیسے گھناؤلے جرم کوپنپنے کا موقع نہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں