صدر فوڈ بورڈ کاسوئی گیس کمپنیوں کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور اوگرا کو گیس کمپنیوں کی طرف سے 31فیصد اضافہ کی درخواستوں پر تشویش کا اظہار

جمعہ 15 نومبر 2019 23:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) صدر فوڈ بورڈحاجی نعیم احمدنے سوئی گیس کمپنیوں کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور اوگرا کو گیس کمپنیوں کی طرف سے 31فیصد اضافہ کی درخواستوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اضافے سے گیس کے صارفین پر93ارب کا بوجھ پڑے گا،موجودہ حکومت اب تک گیس کی قیمتوں میں333فیصد تک اضافہ کرکے عوام پر پہلے ہی 194ارب کا بوجھ ڈال چکی ہے جس میں زیادہ بوجھ صنعتی شعبہ پر پڑا جس سے اس کی پیداواری لاگت میں اضافہ اور اشیاء مہنگی ہونے سے ملک میں ہوشربا مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے تاجروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کے علاوہ صنعتی شعبہ پر زیادہ بوجھ پڑے گا پیداوار مہنگی اور اشیاء مہنگی ہونے سے اس کا اثر برآمدات کی کمی کی صورت میں نکلے گا اس لیے حکومت گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ کو مسترد کرے اور گیس مہنگی کرنے کی بجائے اس کی چوری روکے تاکہ گیس کمپنیوں کے خسارہ میں کمی آسکے انہوںنے کہا کہ گیس پاکستان کے قدرتی وسائل سے حاصل ہورہی ہے اس لیے اس کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز ہوگا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں