سی پی او فیصل آباد کا تھانہ ساندل بار کا اچانک دورہ ،تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا

جمعہ 24 جنوری 2020 19:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) :سی پی او فیصل آباد کا تھانہ ساندل بارکا اچانک دورہ ،تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا ۔تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد سہیل چوہدری نے تھانہ ساندل بار کا اچانک دور ہ کیا ۔

(جاری ہے)

سی پی او نے تھانہ کا ریکارڈ ، فرنٹ ڈیسک کی کارکردگی اور کارروائی کا جائزہ لیا ، بلڈنگ کی صفائی اور حوالات کے معاملات کی چیکنگ کی ۔ انہوں نے حوالات میں بند افراد سے سہولیات اور پولیس اہکاروں کے رویے کے حوالے استفسار کیا ۔سی پی او فیصل آبا د نے تھانہ کی حدود میں پیٹرولنگ اور ناکہ جات پر مامور پولیس اہلکاروں کی چیکنگ کی ۔ سی پی او فیصل آباد نے تھانہ کے پولیس حکام کو گشت کے نظام کومزید موثر بنانے کی ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں