سخت ترین مہنگائی، بجلی اور گیس کے زائد بلوں کے ستائے عوام سڑکوں پر نکلنے کے لئے تیار ہیں، حکمرانوں کا اقتدار میں ٹھہرنا ناممکن ہو جائے گا،عبدالغفوربٹ

ہفتہ 22 فروری 2020 21:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی یوتھ ونگ سابق صدر عبدالغفوربٹ کہا ہے کہ تاریخی کی سخت ترین مہنگائی، بجلی اور گیس کے زائد بلوں کے ستائے ہوئے عوام سڑکوں پر نکلنے کے لئے تیار ہیں و حکمرانوں کا اقتدار میں ٹھہرنا ناممکن ہو جائے گا ۔ آئندہ الیکشن میںمسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مضبوظ جماعت بن کر سامنے آئے گی، سیاسی مخالفین کو دیوار کیساتھ لگانے پر لگارہی ہے اس طرح کے اقدامات سے ملک میں سیاسی انارکی پھیلانے کا اندیشہ ہے مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی باصلاحیت قیادت ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے میں اپنا بہتر کردار ادا کر سکتی ہے ۔

ملکی سیاسی صورتحال پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کاکوئی ادارہ اورطبقہ عمران خان سے مطمئن نہیں۔

(جاری ہے)

18 ماہ میںمہنگائی سے جس طرح غریب عوام کوبدحال کیاگیا ہے اس کی ماضی میںمثال نہیںملتی موجودہ حکومت اب بہت زیادہ دیر تک عوام پر مسلط نہیں رہ سکے گی ۔ 2020 الیکشن کا سال ہے ۔ نااہل حکمرانوں کو عبرتناک شکست دی جائے گی ۔ عمران خان کو عوامی مشکلات کا ادراک ہے تو عوام کی جان چھوڑنے میں دیر نہ کریں اور فوری طور پر اقتدار سے الگ ہو جائیں ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی باصلاحیت قیادت ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے میں اپنا بہتر کردار ادا کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جس مافیا کی بار بار بات کررہے ہیں وہ خود ایوان وزیراعظم میںموجود ہیںاب تک جہانگیر ترین اورخسرو بختیار کے دفاتر اور بلوں کو چیک کیوں نہیں کیا جارہا حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت اور کاروباری زندگی تباہ ہوکر رہ گئی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں