حکومت کی نئے برآمد کنندگان کی استعدادکار بڑھانے کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو نیا منصوبہ شروع کرنے کی ہدایت

پیر 24 فروری 2020 22:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) حکومت نے نئے برآمد کنندگان کی استعدادکار بڑھانے کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو نیامنصوبہ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ملکی برآمدات کے ضمن میں مقررکردہ اہداف کی تکمیل کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کا حصول ممکن بناکر نہ صرف پاکستان کو معاشی استحکام سے ہمکنار کیاجاسکے بلکہ وسیع سرمایہ کاری ممکن بنانے میں بھی مدد مل سکے۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے مالی سال کے آغاز پر برآمد کنندگان کیلئے کئی مراعات کااعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کو ایکسپورٹ نیٹ ورک میں لانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری اور ملکی فضا سازگار ہونے کے باعث پاکستان میں معاشی و اقتصادی استحکام آرہاہے جس کی وجہ سے تمام دنیا کے سرمایہ کار اب پاکستان کارخ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ ملک میں توانائی کی کمی پر قابوپانے کیلئے نئے منصوبوں کے آغاز ، میگا پراجیکٹس کی تکمیل ، انفراسٹرکچر ، انڈسٹریل سیکٹر اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں بھی حوصلہ افزا طریقے سے بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اتھارٹی نہ صرف بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دے گی بلکہ ملکی سرمایہ کاروں کو بھی تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائیگا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں