فیصل آباد،دہشت گردی اور فرقہ واریت کے ناسور کے خاتمہ اور ملک میں سیکولر ازم کو پروان چڑھانے کے خلاف 9اپریل کو بیداری ملت اہلحدیث کانفرنس اہم سنگ میل ثابت ہو گی ،مشترکہ بیان

ہفتہ 28 مارچ 2020 21:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) دہشت گردی اور فرقہ واریت کے ناسور کے خاتمہ اور ملک میں سیکولر ازم کو پروان چڑھانے کے خلاف 9اپریل کو دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ہونے والی بیداری ملت اہلحدیث کانفرنس اہم سنگ میل ثابت ہو گی مرکزی جمعیت اہلحدیث نے ہمیشہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کیا ہے اور کرتی رہے گی گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے سینکڑوں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونا کسی المیہ سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی امیر مولانا عبدالرشید حجازی‘ مولانا بہادر علی سیف‘ ڈاکٹر طارق عباس ‘ خالد محمود اعظم آبادی‘ قاری محمد ارشد و دیگر نے بیداری ملت اہلحدیث کانفرنس کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 9اپریل کو ہر فرد و ہر قافلہ دھوبی گھاٹ کی طرف روانہ ہو گا تحریک پاکستان ہو یا تحریک نظام مصطفیٰؐ یا پھر تحریک ختم نبوتؐ اہلحدیث جماعت کا کردار سب سے نمایاں اور اعلیٰ ہے ہمارے اسلاف نے ملک و قوم کی بقاء و سلامتی کیلئے بے مثال ولازوال قربانیاں پیش کی ہیں ملک کو سیکولر بنانے اور دہشت گردی اور فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھانے والے یاد رکھیں اہلحدیث ایک دفعہ پھر علامہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی امارت اور ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ایم این اے کی نظامت میں میدان عمل میں نکل چکے ہیں اور اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پاکستان کی فضاؤں میں محمد عربیؐ کا پرچم نہیں لہرا جاتا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں