کورونا، مویشی پال حضرات کے جانوروں کیلئے ایمرجنسی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں ، ڈائریکٹر لائیوسٹاک

بدھ 8 اپریل 2020 01:53

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمود اختر نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر مویشی پال حضرات کے جانوروں کیلئے ایمرجنسی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے بتایا کہ کورونا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے لئے ہدایت جاری کردی گئی ہیں اور ویٹرنری ہسپتالوں میںکورونا سے احتیاطی تدابیر کے فلیکس بھی آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ جراثیم کش سپرے اورضروری سازوسامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضلع جھنگ اور چنیوٹ کے دیہاتی علاقوں میں حفاظتی ٹیکہ جات بھی لگائے جارہے ہیں تاکہ جانوروں میں وبائی بیماریوں کو روکا جاسکے اور مویشی پال حضرات کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں اپنے قریبی ویٹرنری ہسپتال کے ڈاکٹر یا عملے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں