ٹنڈومحمدخان میں رمضان المبارک کے تیسرے روز بھی شہر کے مختلف بازار شاہی بازار ، بان بازار ، اناج منڈی ، چاندنی چوک کھلے رہے

پیر 27 اپریل 2020 21:08

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2020ء) ٹنڈومحمدخان میں رمضان المبارک کے تیسرے روز بھی شہر کے مختلف بازار شاہی بازار ، بان بازار ، اناج منڈی ، چاندنی چوک ، سیرت النبی چوک ، پاکستانی چوک سمیت دیگر علاقے کھلے رہے جہاں پر لوگوں کا ہجوم دیکھنے میں آیا مرد و خواتین بے خوف ہو کر سماجی فاصلے کو نظر انداز کرتے ہوئے خریداری کرتے ہوئے نظر آئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کے کوئی حفاظتی اقدامات نظر نہیں آئے جب کہ لاک ڈان کا وقت ختم ہونے پر پولیس کی جانب سے لوگوں پر لاٹھی چارج کیا گیا جس کے باعث لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں اور دکانیں بند کرادی گئیں اس موقع پر سماجی رہنماں ایڈوکیٹ محمد علی قریشی ، پپو بلوچ اور عبدالحفیظ سٹھیو نے صحافیوں کو بتایا کہ انتظامیا کی جانب سے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں کرایا جارہا ہے جس کے باعث لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں جب کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر کرونا وائرس کے کیس پازیٹیو آرہے ہیں ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں