محکمہ اینٹی کرپشن فیصل ۱ٓباد کی کاروائی، محکمہ انہار کی ملکیتی 804 کنال 13 مرلے اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئی

بدھ 1 جولائی 2020 22:41

فیصل آباد یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) :ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب لاہور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ اینٹی کرپشن فیصل ۱ٓباد ریجن نے بدھ کے روز بڑی کاروائی کے دوران7 کروڑ90 لاکھ21 ہزار 395 روپے مالیتی محکمہ انہار کی ملکیتی 804 کنال 13 مرلے اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی ہے۔محکمہ کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب لاہور کے علم میں یہ بات لائی گئی تھی کہ کھادر کینال نزد تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ میںبا اثر ناجائز قابضین نے محکمہ انہار کی کروڑوں روپے مالیتی اراضی پر ناجائز قبضہ کرکے وہاں پختہ تعمیرات اور اراضی پر فصلات کی کاشت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس پر انہوں نے فوری طور پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ فیصل ۱ٓباد کو کاروائی کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ امروز اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ فیصل ۱ٓبادو سرکل ۱ٓفس اینٹی کرپشن چنیوٹ کے حکام نے پولیس اور محکمہ انہار کے سب ڈویژنل ۱ٓفیسرکے ہمراہ اچانک کھادر کینال نزد تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ کے علاقہ میںکاروائی کرکے قبضہ مافیا سی7 کروڑ90 لاکھ21 ہزار 395 روپے مالیتی804 کنال 13 مرلے اراضی واگزار کرالی اور وہاں کی گئی تعمیرات کو بھی ختم کردیا ۔انہوں نے بتایا اینٹی کرپشن حکام نے واگزار کروائی گئی قیمتی اراضی محکمہ انہار کے حوالے کر دی ہے اور متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ ۱ائندہ الرٹ رہیں تاکہ اراضی پر دوبارہ قبضہ نہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں