فیصل آباد ،ٹریفک حادثات میں وکیل سمیت 5افراد جاں دو خواتین سمیت8افراد زخمی

ہفتہ 8 اگست 2020 21:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) شہر اور گردونواح میں ٹریفک حادثات کے دوران وکیل سمیت 5افراد جاں دو خواتین سمیت8افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثائ کے حوالے کر دیں۔ آن لائن کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار کے سینئر ممبر ملک گوہر ایوب ایڈووکیٹ موٹرسائیکل پر ضلع کچہری جا رہے تھے کہ جب وہ سٹیٹ بنک کے قریب پہنچے تو پی ایچ اے کے پانی والے ٹینکر سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے، صبح سمندری روڈ روشن والا بائی پاس اویس فلور مل کے قریب ریس لگاتے ہوئے دو موٹر سائیکل ٹکرانے سے موٹر سائیکلوں پر سوار خاتون سمیت چار افراد 45سالہ سرور بی بی اور اشفاق، 49سالہ رضا ولد حامدبری طرح زخمی ہو کر سڑک پر گر پڑے تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے رضا ولد حامد کے اوپر چڑھ گئی جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ڈیتھ ہو گئی، تو حادثہ کا مرتکب ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ نڑوالا روڈ اڈا اچکیرہ کے قریب پیش آیا جہاں پر تیز رفتار موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے 55 سالہ نصیر علی ولد کبیر علی اس کی 45 سالہ اہلیہ سروہ بی بی، 24 سالہ انیلہ قمر زوجہ عرفان علی، 20 سالہ امداد حسین ولد محمد شکیل اور 24 سالہ فیضان ولد عبدالستار بری طرح زخمی ہو گئے جبکہ 55 سالہ نصیر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا ایک کو ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا۔

علاوہ ازیں ٹریفک حادثات میں زخمی ہو کر الائیڈ ہسپتال لائے جانیوالے 252 گ ب کا 26 سالہ محمد عمیر ولد خوشنود اور 272 ج ب کا 20 سالہ اللہ دتہ ولد عطا محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے، ہسپتال انتظامیہ نے فوری کارروائی کے بعد نعشیں ورثائ کے حوالے کر دیں، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ علاوہ ازیں 224 رب کے علاقہ میں صدیق نگر گلی نمبر1 کے رہائشی عبدالشکور کی 14 سالہ بیٹی ثنائ گھر میں واشنگ مشین پر کپڑے دھو رہی تھی کہ اس دوران قریب جلتے ہوئے چولہے سے بھڑکنے والی آگ کی لپیٹ میں آ کر بری طرح جھلس گئی جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں برن یونٹ میں زندگی وموت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں