منچلے نوجوانوں نے یوم آزادی جوش و خروش سے منانے کیلئے پاکستانی پرچم کی مناسبت سے تیار کردہ شرٹس، کیپس، ہیٹس، بیجز، سٹکرز، جھنڈے، جھنڈیوں سمیت بڑی تعداد میں باجوں کی خرید بھی شروع کردی، شہریوں کی باجوں کی خرید و فروخت رکوانے کی اپیل

بدھ 12 اگست 2020 13:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء):منچلے نوجوانوں نے یوم آزادی جوش و خروش سے منانے کیلئے پاکستانی پرچم کی مناسبت سے تیار کردہ شرٹس، کیپس، ہیٹس، بیجز، سٹکرز، جھنڈے، جھنڈیوں سمیت بڑی تعداد میں باجوں کی خرید بھی شروع کردی ہے تاہم شہریوں نے باجوں کی خرید و فروخت رکوانے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر بھر کی تمام مارکیٹس، کاروباری مراکز، بازاروں اور شاہرات پر آرائشی اشیا کی فروخت کے ساتھ ساتھ کثیر مقدار میں باجے بھی فروخت کیلئے رکھے گئے ہیں جو بچوں کے ساتھ ساتھ نوجوان منچلے بھی بڑی تعداد میں خرید رہے ہیں اور ہر وقت گلی محلوں میں باجے بجاتے نظر ۱ٓرہے ہیں جس پر شہریوں نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی یوم ۱ٓزادی کی تقریبات میں اپنے اہل خانہ سمیت بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں لیکن کسی بھی ایسے اقدام سے گریز ضروری ہے جو دوسروں کو کسی پریشانی میں مبتلا کردے۔انہوں نے کہاکہ ایسے میں ان کو روک ٹوک کرنے والوں کو نہ صرف بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اسلئے ان کو مہذب قوم ہونے کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں