پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر حشرات کی موجودگی اور تعفن زدہ ماحول پر حمزہ فوڈ کو سربمہر کر دیا گیا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 21:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر حشرات کی موجودگی اور تعفن زدہ ماحول پر حمزہ فوڈ کو سربمہر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی ٹیم کے مطابق حمزہ فوڈ پر پہنچے تو جگہ جگہ پر چوہوں کے فضلات کی موجودگی اور بدبودار ماحول میں کام کرنے پرسیل کرتے ہوئے 1200 کلو فائن آٹا، 1250 کلو چینی، 35 ملک پائوڈر 10پیکنگ اور دیگر اشیاء ضبط کر لی۔ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو حفظان صحت کے مطابق کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں