فیصل آباد،تحصیل صدرآفس کے پی اے کا عہدے کا ناجائز استعمال، شہریوں کیساڑھے 8 لاکھ روپے ہھتیالئے

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) تحصیل صدر آفس کے پی اے نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کیساڑھے 8 لاکھ روپے ہھتیالئے۔پرسنل اسسٹنٹ بابر چک 31 ج ب تحصیل صدر میں شہریوں سے اراضی کی لیز کی رقم بٹورتا رہا اور سرکاری خزانہ میں جمع نہ کرائی اور نہ ہی متعلقین کے حصے میں کچھ آیا۔ اینٹی کرپشن میں بھی اسکے خلاف کیس چل رہا ہے۔

موصوف کو اسلحہ لائسنس برانچ سے بھی ریکارڈ خردبرد کرنے کے جرم میں ملازمت سے فارغ بھی کیا گیا لیکن بھی رہے اور اس وقت کے ڈان سیاسی رہنمائوں کی چاپلوسی کرکے دوبارہ بحال ہوئے لیکن فراڈ اور دھوکہ دہی نہ چھوڑی۔تحصیل صدر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں جعلی بک لے کر دکانداروں کو انتظامیہ کے نام پر ہراساں کرنا اور بھاری جرمانے کرکے اپنی تجوریاں بھرنا اس کا مشغلہ بن گیا ہے جبکہ یہ بات بھی مشاہدہ میں آئی ہے کہ 31 ج ب میں ایک من پسند پارٹی کو فیور دینے کے لئے پٹواری کو بھی ڈراتا دھمکاتا رہا۔

(جاری ہے)

ایک عام سی پوسٹ پر نوکری کرنے والا نان کسٹمڈ گاڑیوں کا مالک بن بیٹھا۔نام نہاد اکثر شراب کے نشہ میں چور درخواست گزاروں سے بھی بدکلامی کرتاہے جسے ہیڈکلرک کی بھی آشرباد حاصل ہے جو رات کے وقت اکثر آفس کی پارکنگ میں پایا جاتا ہے۔شہریوں نے وزیر اعظم کیکرپشن سے پاک پاکستان نعرے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایسے کرپٹ اور عوام دشمن اہلکار کو ملازمت سے ہمیشہ کے لئے فارغ کرنے اور قانونی کارروائی کے لئے کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر صدر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ناسور کی انکوائری کرکے اسے جیل بھجوائیں

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں