سی پی او آفس فیصل آباد کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر پنجاب کے نقشہ کے مطابق بنانے کی منظوری

کئی سالوں پرانی عمارت کی نئی جگہ پر تعمیر پر ساڑھے 26کروڑ کی لاگت آئے گی، نئی عمارت کا رقبہ 5کنال اراضی پر محیط ہو گا

بدھ 23 جون 2021 22:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) حکومت پنجاب نے سی پی او آفس فیصل آباد کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر پنجاب کے نقشہ کے مطابق بنانے کی منظوری دے دی، کئی سالوں پرانی عمارت کی نئی جگہ پر تعمیر پر ساڑھے 26کروڑ کی لاگت آئے گی، شہریوں اور تاجررہنمائوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی عمارت پولیس لائن یا ڈی سی آفس کی عمارت میں کئی کنال خالی اراضی پر تعمیر کئی جائے ، آن لائن کے مطابق حکومت پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے سی پی او فیصل آباد کی عمارت کو نئی جگہ پرانے سی آئی اے آفس اقبال سٹیڈیم پر سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کے نقشہ کی طرز پر بنانے کی منظوری دے دی اس نئی عمارت کا رقبہ 5کنال اراضی پر محیط ہو گا۔

(جاری ہے)

شہریوں اور تاجررہنمائوں کاکہنا ہے کہ فیصل آباد سی پی او آفس کی عمارت کئی سالوں پرانی ہو چکی تھی جس پر کئی بار تعمیراتی کام کیا گیا لیکن جگہ کم ہونے کی بناء پر نہ صرف دفتری امور سرانجام دینے والے ملازمین مشکلات کا شکار تھے بلکہ سائلین کو بھی اپنے روزمرہ کام کیلئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، موجودہ سی پی او آفس کچہری میں واقع ہونے کی بناء پر کئی بار سکیورٹی کے مسائل کا بھی پولیس کو سامنا کرنا پڑا پولیس افسران کے سکیورٹی خدشات بھی تھے، ہ سی پی او آفس کی عمارت خستہ حال ہو چکی تھی سائلین پولیس افسران واہلکاروں کے لیے روزمرہ معاملات کے لیے بیٹھنے کے لیے جگہ کم ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی عمارت پولیس لائن یاڈی سی آفس کی عمارت میں کئی کنال خالی اراضی پر تعمیر کئی جائے نئی عمارت کی ا پرانے سی آئی آفس والی جگہ پر تعمیر سے سی پی او آفس سے منسلک تمام برانچز خوش اسلوبی سے اپنے فرائض کی انجام دہی نمٹا سکیں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں