فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

منگل 3 اگست 2021 22:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) گھریلو جھگڑے پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتل شوہر کی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ علی ٹائون گلی نمبر10کی رہائشی علشبہ بلال کی شادی اے بی سی روڈ کمال آباد قبرستان کے قریب رہائش پذیر عرفان محمود سے ہوئی اور ان کے ہاں ایک بچی بھی پیدا ہوئی تاہم کچھ عرصے سے میاں بیوی میں حالات کشیدہ چلے آرہے تھے کہ گزشتہ روز بھی میاں بیوی میں کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تو عرفان محمود نے فائرنگ کرکے 21سالہ بیوی علشبہ بلال کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122ٹیم نے مضروبہ کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئی پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے شعبہ مارچری منتقل کرکے قاتل شوہر کی تلاش شروع کردی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں