فیصل آباد،بس کی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر‘ 2حقیقی کمسن بھائی جاں بحق‘ ماں کی حالت نازک جبکہ ماموں معجزانہ طور پر بچ گئے

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) بس کی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر‘ 2حقیقی کمسن بھائی جاں بحق‘ ماں کی حالت نازک جبکہ ماموں معجزانہ طور پر بچ گئے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق بورے والا کی رہائشی خاتون خالدہ زوجہ محمد اشرف اپنے دوبیٹوں 8سالہ اسد اللہ ‘10سالہ عبداللہ کے ہمراہ اپنے بھائی کے پاس فیصل آباد کے پاس آئی ہوئی تھی آج صبح وہ اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہی تھی کہ لاری اڈہ سے باہر نکلنے والی چیمہ کمپنی کی تیز رفتار بس کے ڈرائیور نے انہیں ٹکر مار دی جس کے باعث 8سالہ اسد اللہ 10سالہ عبداللہ موقع پر چل بسے جبکہ ان کی والدہ خالدہ بی بی شدید زخمی ہو گئی۔

ریسکیو 112کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے زخمی خاتون خالدہ کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مذکورہ خاتون کا بھائی اس حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گیا۔ بس ڈرائیور فرار‘ پولیس مصروف تفتیش‘ جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ ہسپتال کے مارچری یونٹ میں منتقل کر دی گئیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں