فیصل آباد،کھرڑیانوالہ پولیس نے ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والے کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیا

منگل 18 جنوری 2022 17:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) کھرڑیانوالہ پولیس نے ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والے کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیا اوراسکے خلاف مقدمہ درج کرکے بازپرس شروع کردی۔

(جاری ہے)

قانونی کارروائی کروانے والے تھانہ کھرڑیانوالہ کے اے ایس آئی منور خان نے بتایا کہ دوران گشت ریسکیو 15پر کال موصول ہوئی کہ دونامعلوم موٹرسائیکل سوارڈاکو شہری سے 85ہزار چھین کر فرار ہوگئے ریسکیو 15کی کال پر کالر عبدالعلیم ولد رمضان سکنہ گلی نمبر5نورپورہ کے پاس 205ر۔

ب کے قریب پہنچا تو دریافت کرنے پر کالر عبدالعلیم نے بتایا کہ اس نے 206ر۔ب میں بھٹہ خشت کے مالک وقاص سے ایڈوانس کی رقم لیکر جا رہا تھا کہ مسلح ڈاکوئوں نے رقم چھین لی جس پر متاثرہ شخص کو لیکر بھٹہ خشت کے مالک کے پاس پہنچا تو وقاص نے ایڈوانس رقم دینے سے انکاری ہوگیا جس پر پولیس نے ریسکیو 15پربوگس کال کرنے والے شخص کو گرفتارکرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں