فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 20 جنوری 2022 23:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز ضلع جھنگ میں 24 جنوری کو ہو گا ضلع جھنگ کے مقابلے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز اور چناب کالج میں ہوں گے۔ضلع چنیوٹ کے مقابلے 26 جنوری کو گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مقابلے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار وومن اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز میں ہوں گے اور ضلع فیصل آباد کے مقابلہ جات 2۔ اور 3 فروری کو نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں ہوں گے۔ڈویژن کی سطح کے مقابلہ جات 8۔ اور 9 فروری کو نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں شیڈول ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں فن و ثقافت کے فروغ کے لیے نوجوان نسل کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو آزمانے اور ضلعی و ڈویژن کی سطح پہ ہزاروں جبکہ بعد ازاں صوبائی مقابلوں میں لاکھوں روپے کے انعامات کا شاندار موقع دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں