فیصل آباد،اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان کا انسداد پولیو مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے خانہ بدوشوں کی بستیوں،ٹرانسپورٹ سٹینڈ کا دورہ

پیر 24 جنوری 2022 23:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان نے انسداد پولیو کی جاری خصوصی مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے خانہ بدوشوں کی بستیوں،ٹرانسپورٹ سٹینڈ کا دورہ کیا اور پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی قطرے پلانے کے عمل اور ریکارڈ چیک کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سمندری نے مختلف بسوں اور ویگنوں کے اندر جاکر بچوں کے انگلیوں پر نشانات چیک کئے اور ٹرانسپورٹرزکو تاکید کی کہ کوئی بس/ویگن پولیو ٹیموں کی کلیئرنس کے بغیر سٹینڈ سے روانہ نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے سٹینڈ میں پولیو ٹیموں کی موجودگی بھی چیک کی اور کہا کہ مہم کے اختتام تک مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نی خانہ بدوشوں کے علاقوں میں جاکر بچوں کو قطرے پلانے کی تصدیق اوران کی انگلیوں پر نشانات بھی چیک کئیاور والدین کے ہمراہ موجود بعض بچوں کو خود بھی قطرے پلائے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کے لئے انہیں دو قطرے لازمی پلائیں

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں