انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن نے ایگزیکٹو کونسل کے ممبران کی متفقہ رائے

جمعہ 27 مئی 2022 19:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن نے ایگزیکٹو کونسل کے ممبران کی متفقہ رائے سے کوئلہ کی بڑھتی ہوئی اور پختہ اینٹوں کی کم قیمتوں کے خلاف 30جون سے 2ماہ کے لئے بھٹوں کی آگ بندکر دینے کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں تمام روڈ سیکٹرز کے صدور اور جنرل سیکر ٹریز شامل ہوں گے جو فیصلہ پر عمل در آمد کروائیں گے۔

اس بات کا فیصلہ مرکزی دفتر ڈیرہ چوہدری علی اصغر بھولا گجر شہید جھنگ روڈ پر ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق باجوہ کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس میں سر پرست اعلیٰ چوہدری اشرف گجر، چیئر مین حاجی الطاف، ڈویژنل صدر حاجی اسلام، سینئر نائب صدر میاں فرمان، جنرل سیکر ٹری حاجی غلام مصطفی اور تمام روڈ سیکٹرزکے صدور ،جنرل سیکر ٹریز بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے کہا کہ کوئلہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ نے بھٹہ انڈسٹری تباہ کر دی ہے۔ اینٹوں کی تیاری کی لاگت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ 15ہزار روپے فی ہزار ریٹ ہو تواینٹوں کی لاگت پوری ہوتی ہے ۔لیکن اس کے بر عکس اینٹوں کی قیمتیں انتہائی نچلی سطح پر گر گئیں ہیں جس کی وجہ سے بھٹے کا کاروبار دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے ۔

اگر آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ ہوتا ہے توبھٹہ مالکان کوئلہ کی گاڑی کا کرایہ بھی نہیں دے سکیں گے ۔اجلاس میں چیئر مین حاجی الطاف کی قرار داد پر جڑوانوالہ سیکٹر کے صدر چوہدری اشرف ساہی کے بیٹے چوہدری عدنان ساہی جو کہ ایک ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو کر ہسپتال میں زیر علاج ہیں کہ لئے خصوصی طور پر دعا بھی کروائی گئی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں