تمام سیاسی اور مذہبی قوتیں متفقہ قومی بیانیہ پیغام پاکستان پر عمل کریں:صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

جمعہ 27 مئی 2022 19:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی اور مذہبی قوتیں متفقہ قومی بیانیہ پیغام پاکستان پر عمل کریں انتہاء پسندانہ سوچ اور معاشرے سے شدت پسندی کو ختم کرنے میں یکجا ہو جائیں طاقت کے بل پراپنے نظریات کو دوسروں پر مسلط کرنے کی روش شریعت کے احکام کے منافی اور فساد فی الارض ہے ریاست کے خلاف مسلح محاذ آرائی تخریب و فساد دہشت گردی کی تمام صورتیں جن کا ہمارے ملک کو سامنا ہے اسلامی شریعت کی رو سے ممنوع اور قطعی حرام ہیں اور بغاوت کے زمرے میں آتی ہیں ان کا تمام تر فائدہ اسلام اور ملک دشمن عناصر کو پہنچ رہا ہے تمام سیاسی جماعتیں اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں قوم کو تقسیم نہیں بلکہ متحد کریںپاکستان کسی بھی سیاسی اور مذہبی انتشار کا متحمل نہیں ہے حکمران اتحاد میں شامل سیاسی جماعتیں آئی ایم ایف کے جانب سے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی شرط کو مسترد کریں مہنگائی کا ایک خوفناک طوفان برپا ہوچکا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ریاست کے امور کو چلانے والے مختلف طبقات باہم مل جل کر ملک کو اس بحران سے نکالنے کیلئے یکسو ہو جائیں یہ وقت احتجاج کیلئے موزوں ہے نہ عوام کو سڑکوں پر لاکر مزید تماشا بنانے کی گنجائش ہے معاشی تباہی ہمارے سر پر کھڑ ی ہے اور اس سے نجات کی صورت صرف یہی ہے کہ پوری قوم کو اس تباہی سے بچانے کیلئے متحد اور منظم کیا جائے اور مل جل کر اس مشکل ترین وقت کا سامنا کیا جائے صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت کے رہنماء یٰسین ملک کو دہشت گردی کے الزام میں بھارتی نام نہاد عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور اس فیصلے کو انسانی حقوق اور ضمیر کی آزادی کے خلاف سنگین اقدام سے تعبیر کیا ہے اور کہا کہ یٰسین ملک کے حق میں پوری دنیا کے ضمیر کو متوجہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو مزید تائید حاصل ہو سکے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں