فیسکو کی کارروائیاں، 27بجلی چوروں کو 15لاکھ79ہزار جرمانہ

جمعہ 29 مارچ 2024 13:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)کی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران 27بجلی چوروں کو پکڑ لیا اور انہیں 44ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور15لاکھ79ہزار سے زائد جرمانے عائد کئے ۔ ترجمان فیسکو طاہر محمود شیخ کے مطابق فیسکوریجن کے 8 اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف 202دن سے جاری خصوصی مہم کے دوران 7031بجلی چوروں کو مجموعی طور پر ایک کروڑ66لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل74کروڑ76لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ترجمان نے کہا کہ فیسکو ٹیموں اورپولیس فورس کے مشترکہ آپریشن کے دورا ن5674بجلی چورو ں کو گرفتار اور 6954کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایاگیاہے۔

(جاری ہے)

بجلی چوری میں 6614گھریلوصارفین،210کمرشل،188زرعی اور19انڈسٹریل صارفین ملوث پائے گئے۔ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک1671بجلی چوروں کو41لاکھ74ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور18کروڑ36لاکھ سے زائد جرمانہ ،فیسکوسیکنڈسرکل سے اب تک1210بجلی چوروں کو29لاکھ46ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 12کروڑ74لاکھ سے زائد کا جرمانہ ،فیسکوجھنگ سرکل سے 793بجلی چوروں کو24لاکھ21ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 8کروڑ69لاکھ سے زائد جرمانہ،فیسکوسرگودھا سرکل سے 1032بجلی چوروں کو20لاکھ93ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 10کروڑ70لاکھ سے زائد جرمانہ ،فیسکومیانوالی سے 1815بجلی چوروں کو37لاکھ88ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور18کروڑ5لاکھ سے زائد جرمانہ ،فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے 510بجلی چوروں کو12لاکھ28ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ18لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں