ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی رمضان المبارک کا تیسرا جمعہ نہایت عقیدت و احترام سے ادا کیا گیا

جمعہ 29 مارچ 2024 16:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی رمضان المبارک کا تیسرا جمعہ نہایت عقیدت و احترام سے ادا کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ر مضان المبارک کا تیسراجمعہ عقیدت واحترام مذہنی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر چھوٹی بڑی مساجد اور امام بارگاہ کے مرکزی دروازوں کے باہر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

تیسرے جمعہ کی ادائیگی کیلئے مساجد فرزندان توحید سے بھر گئیں جس میں بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔علمائے کرام نے اپنے خطبات میں کہا کہ ہمیں احترام رمضان کے تقا ضوں کو ہر صورت پورا کرنا ہو گا۔ روزہ جہاں ہمارے لئے گنا ہوں سے بچنے کا ذریعہ ہے وہاں صبر و استقا مت اور تقوی کا درس بھی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں سحری اور افطاری کا خصو صی اہتمام کرنا چاہئے تا کہ غریب اور نادار لوگ بھی رمضان المبارک کی رحمتوں اور بر کتوں سے بھر پور استفادہ کرسکیں۔

انہوں نے رمضان المبارک کی رحمتوں،برکتوں کے بارے میں فرزندان اسلام کو آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر،وطن عزیز کی سلامتی، استحکام، ملکی خوشحالی، قومی فلاح، علاقائی تعمیر و ترقی، اندرونی و بیرونی خلفشار سے نجات، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اتحاد بین المسلمین کے فروغ، دہشت گردی، مہنگائی، غربت، بے روز گاری،، قدرتی آفات سے نجات، اسلام کی سربلندی، آئین و قانون کی بالا دستی، اتحاد و بھائی چارے، اخوت و یگانگت کی فضا کے فروغ کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں