فیصل آباد، چالاک ملزمان نے دھوکہ دہی اورفراڈ کے ذریعے شہری کوفیسکو میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکرساڑھے چار لاکھ روپے ہتھیا لئے

پیر 15 اپریل 2024 22:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) چالاک ملزمان نے دھوکہ دہی اورفراڈ کے ذریعے شہری کوفیسکو میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکرساڑھے چار لاکھ روپے ہتھیا لئے،تعیناتی کا لیٹردیا جو کہ جعلی نکلا،آن لا ئن کے مطابق 235ر۔

(جاری ہے)

ب نیاموآنہ کے رہائشی وارث علی نے بتایا کہ ملزمان شاہ سواراوراظہر نے کہا کہ چیئرمین واپڈا سے قریبی تعلقات ہیں اسکو فیسکو میں ملازمت دلوادینگے اوراس سے ساڑھے چارلاکھ کی رقم لیکر تعیناتی کا لیٹردیا جوکہ تصدیق ہونے پر جعلی نکلا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں