فیصل آباد، با اثرقبضہ مافیا نے سرکاری زمین پر قبضہ کے لئے قبروں کو مسمارکردیا

جمعرات 18 اپریل 2024 15:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) با اثر قبضہ مافیا نے سرکاری زمین پر قبضہ کیلئے قبروں کو مسمار کردیا۔پولیس نے قبروں کی بے حرمتی کرنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ بلوچنی کے علاقہ 71 ر ب باہلوآلہ بنڈالا میں قبضہ مافیا نے سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کیلئے قبرستان پر ہل چلا کر قبروں کو مسمار کردیا۔

(جاری ہے)

اہل دیہہ کے مطابق بااثر افراد نے قبروں پر ہل چلا کر اس جگہ زمین پر گوبر اور کوڑا کرکٹ پھینک دیا۔قبرستان کی جگہ صوبائی حکومت کی ملکیت بتائی جاتی ہے۔ تھانہ بلوچنی پولیس نے اعلی سطحی مداخلت پر کاشف نامی شہری کی درخواست پر 6 نامزد افراد فیاض، عمران، عدنان، ظفر فیاض، رانا ظفری اور عد نان غفور سمیت 5 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ زیر دفعہ 309اور24 درج کرلیا۔اہل دیہہ کے مطابق قبرستان مسمار کرکے زمین پر قبضہ کروانے میں متعلقہ اداروں کی ساز باز شامل ہوسکتی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں