فیصل آبادکی گرین بیلٹس اور سنٹر میڈینز کی صفائی ستھرائی، مرمت و آرائش اور اپ گریڈیشن کا کام شروع

منگل 30 اپریل 2024 13:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) پارکس اینڈہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد کی جانب سے دوسرے مرحلے میں شہر کی چار مرکزی شاہراہوں جھنگ روڈ، سمندری روڈ، سرگودھا روڈ، جڑانوالہ روڈز کے اطراف گرین بیلٹس اور سنٹر میڈینز کی تزئین وآرائش، صفائی ستھرائی، مینٹیننس اور اپ گریڈیشن کا کام شروع کر دیا گیاہے۔ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد عبد القادر شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ ہلال احمر چوک، جی ٹی ایس چوک اور ایگریکلچر یونیورسٹی چوک کی ری ڈیزائننگ کر کے انہیں اپ گریڈ کرنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہم شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے عملی طور پر کام کر رہے ہیں اور شہری مرحلہ وار شہر کے گرین ایریاز اور خوبصورتی کے حوالے سے مثبت تبدیلی کا مشاہدہ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں پھل دار اور پھول دار پودے لگانے کے حوالے سے بھی جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فیصل آباد شہر میں ہارٹیکلچر ورک کو انٹرنیشنل معیار سے ہم آہنگ کرنے اور کام کو بہتر کرنے کے حوالے سے مختلف ٹولز اور جدید طریقہ باغبانی بھی متعارف کروا ئے جارہے ہیں جس سے ادارے کی مجموعی کارکردگی میں واضح بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں