ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام جے اے باکسنگ فیسٹیول کا انعقاد

منگل 30 اپریل 2024 18:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے زیر انتظام جے اے باکسنگ فیسٹیول ڈجکوٹ روڈ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا ۔ اس فیسٹیول میں ننھے باکسرز کے درمیان بہت ہی شاندار باکسنگ مقابلے ہوئے جن میں مقامی چائینز باکسرز نے بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس فیسٹیول میں ساڑھے سات سال کے باکسر میاہ عدنان نے قازقستان کی بارہ سالہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر باکسر ایونیکا کا تیس سیکنڈ میں بنائے گئے 4 ریکارڈ 206.221.298 اور 358 پنچز کا ریکارڈ 30سیکنڈ میں 360 پنچز لگا کر اپنے نام کرکے پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری محمد طارق نذیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف مہمانان خصوصی تھے۔رانا عمران احمد خاں،بابائے سپورٹس حاجی محمد رفیع،نیشنل اور انٹرنیشنل باکسرز،ججز،کوچز بھی موجود تھے۔شائقین ننھے باکسرز کے مقابلے دیکھ کر لطف اندوز ہوئے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسرنے جیتنے والے کھلاڑی ننھے یرمیاہ اور ان کے والدین کو بیٹے کی جیت پر مبارکباد دی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں