خدا کی بے آواز لاٹھی ظالم حکمرانوں کے خلاف حرکت میں آ چکی ،قوم یوم آزادی سے پہلے نواز شریف سے آزادی کی خوشخبری سنے گی,صاحبزادہ حامد رضا

جمعہ 14 جولائی 2017 22:08

خدا کی بے آواز لاٹھی ظالم حکمرانوں کے خلاف حرکت میں آ چکی ،قوم یوم آزادی سے پہلے نواز شریف سے آزادی کی خوشخبری سنے گی,صاحبزادہ حامد رضا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ خدا کی بے آواز لاٹھی ظالم اور متکبر حکمرانوں کے خلاف حرکت میں آ چکی ہے۔قوم یوم آزادی سے پہلے نواز شریف سے آزادی کی خوشخبری سنے گی۔ ہوس زر نے شریف خاندان کا سیاسی مستقبل تاریک کر دیا ہے۔ تمام جماعتیں متحد ہو کر قومی ٹھگوں کے خلاف میدان میں نکلیں۔

سپیکر قومی اسمبلی وزیر اعظم کے خلاف ریفرینس بھیجے۔ نواز شریف، مریم، حسن، حسین اور ڈار کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کیا جائے۔ نواز شریف کے درباری بہت جلد وعدہ معاف گواہ بننے والے ہیں۔ ممبران اسمبلی ن لیگ کی ڈوبتی کشتی سے چھلانگ لگانے کے لیئے تیار بیٹھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے رہنمائوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نواز شریف کے جانے سے سی پیک منصوبے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پوری قوم وزیر اعظم سے استعفی مانگ رہی ہے لیکن نواز شریف ہٹ دھرمی، ضد اور انا کا مظاہرہ کر کے جمہوریت اور نظام کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ جمہوریت کو نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دار نواز شریف ہو گا۔ وزیر اعظم اپنے اقتدار کے لیئے ملک اور قوم کو آزمائش میں نہ ڈالے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا مزید کہنا تھا کہ حکمران اخلاقیات کی بجائے مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔ شریف خاندان خدائی پکڑ میں آ چکا ہے۔ ن لیگ ہاری ہوئی جنگ جاری رکھنے پر بغد ہے۔ حکمران عزت کھونے کے بعد اقتدار بھی کھونے والے ہیں۔ ناجائز اولاد کی طرح ناجائز مال بھی باعث رسوائی ہوتا ہے۔ حامد رضا نے کہا کہ جے آئی ٹی نے شریف خاندان کی تیس سالہ لوٹ مار بے نقاب کر دی ہے۔ حکمران خاندان کی تین نسلیں چور ثابت ہو چکی ہیں۔ پاناما کیس کے نتیجے میں پاکستان بدل چکا ہے۔ نواز شریف نے استعفی نہ دیا تو جمہوریت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ کمزور اور کرپٹ وزیر اعظم جمہوریت کا تحفظ نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں