فیصل آباد،حالات سے دلبرداشتہ 6بچوں کے باپ اور نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی سے منہ موڑ لیا

منگل 22 ستمبر 2020 19:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) حالات سے دلبرداشتہ 6بچوں کے باپ اور نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی سے منہ موڑ لیا، ناگہانی اموات پر گھروں میں کہرام برپا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھمرہ کے چک 187 رب کا رہائشی 45 سالہ عمر حیات ولد محمد علی 6 بچوں کا باپ تھا مستری کا کام کر کے گزر بسر کر رہا تھا، حالات سے تنگ آ کر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکا۔

علاوہ ازیں 366 ج ب کے 20 سالہ ظہیر ولد امجد نے بھی گھریلو حالات سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں نگلیں الائیڈ ہسپتال میں زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں