نیب نیازی گٹھ جوڑ نے حمزہ شہبازکو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا:حاجی اکرم انصاری

جمعہ 26 فروری 2021 19:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) نیب نیازی گٹھ جوڑ نے حمزہ شہبازکو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، عمران صاحب کے غرور کا سر آج نیچا ہوا،حمزہ شہباز نے جو ناحق قید کاٹی ہے، ان ماہ وسال کا جواب کون دے گا ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر مملکت و ڈویژنل صدر حاجی اکرم انصاری نے سٹی چنیوٹ کے نو منتخب صدر شیخ حاجی عابد اقبال کو عہد ہ صدارت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اپنے نظریاتی رہنمائووں پر کل بھی ناز تھا اور آج بھی فخر ہے ،حاجی اکرم انصاری ،حاجی عابد اقبال ،نو منتخب جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شکیل انجم نے حمزہ شہبازشریف کی ضمانت منظور ہونے پر اظہار تشکر کیا اور کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ طویل عرصے سے ناحق قید کاٹنے والے حمزہ شہباز کو آخر کار انصاف ملا ۔

(جاری ہے)

،حمزہ شہباز کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،عوام سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے والے عناصر کو معاف نہیں کریں گے ،عوام کو حمزہ شہباز کا گھر آنا مبارک ہو۔ نالائق اور نااہل حکومت کے عوام دشمن اقدامات کو بے نقاب کرنیوالے رہنماوں کی آوازوں کو بند کرنے کی خاطر حکمرانوں نے انہیں قید و بند کی صعوبتوں سے دوچار کیا، نالائقوں کا ٹولہ چاہتا ہے جیسے چاہیں ملک وقوم کا بیڑہ غرق کرتے رہیں اور کوئی نہ بولے،انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے ذریعے اپوزیشن جماعتوں کو دبانے کی حکومتی سازش کامیاب نہیں ہوگی، نواز لیگ عوام کو حکمرانوں کی نااہلیوں اور عوام دشمنی سے آگاہ کرتی رہے گی، پارٹی رہنمائووں نے کہا کہ نواز لیگ حقیقی معنوں میں اسمبلی کے اندر اور باہر اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ نہ تو تبدیل ہوا ہے اور نہ ہی کسی اور نظریہ یا بیانیہ کو پارٹی میں جگہ مل سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی ترجیح فوری عام انتخابات ہیں، حکومت اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی پالیسی بند کرے، ملکی استحکام و سلامتی کیلئے اپوزیشن کا کردار مثالی اور تاریخ ساز ہے۔

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں