غذر، شدید برفباری کے باعث متعدد بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع

بدھ 11 دسمبر 2019 16:08

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) ضلع غذر میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری برفباری کے باعث بارست، درکوت، ہندارپ سمیت کئی دیگر بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ گاہکوچ اور گلگت سے منقطع ہوکر رہ گیا ہے، شدید برفباری کے باعث لوگ گھروں میں محصورہوگئے ہیں، برفباری سیموسم مزید سرد ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کھانسی، نزلہ زکام اور بخار کی بیماریاں عام ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر غذر دلدارملک نے کہا ہے کہ برفباری کا سلسلہ رات سے شروع ہوا تھا اور اچانک زیادہ برفباری کے باعث لوگوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے ادارے اپنا کام کررہے ہیں، ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بالائی علاقوں میں جون تک خوراک ایڈوانس پہنچادی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑکیں بحال رکھنے کے لیے محکمہ ورکس کو ہدایات دی گئی ہے تاکہ دور دراز کے عوام کو قریبی شہر آنے جانے کی سہولت فراہم ہو۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں