اعلی ٰاورمیعاری تعلیم ہی معاشرے سے جہالت بےروزگاری کا خاتمہ اور اقتصادی ترقی کا ضامن ہے ،چیف سکریٹری گلگت بلتستان

منگل 11 اپریل 2023 21:03

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2023ء) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے ماڈل ہائی سکول گاہکوچ میں ایڈمیشن کمپین کے شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلی اور میعاری تعلیم ہی معاشرے سے جہالت بےروزگاری کا خاتمہ اور اقتصادی ترقی کا ضامن ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پورے گلگت بلتستان کے دورو دراز کے علاقوں تک معیاری تعلیم کے ثمرات پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا ہے ،اس سلسلے میں آپ میرے سفیر بنیں والدین کی صورت میں ٹیچرز کی صورت میں اور انتظامیہ اور طلبہ وطالبات کی صورت میں۔چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ سکولوں کی میعار کو بہتر بنانے کے لئے ای ای سی ڈی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں تاکہ بچے بنیادی طور پر میعاری تربیت پا سکیں۔\378

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں