غذر میں بے روزگار ی اور سماجی مسائل کے خاتمے اور خواتین کو بااختیار کے لیے کوشاں ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر

بدھ 22 فروری 2017 20:14

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء)غذر میں بے روزگار ی اور سماجی مسائل کے خاتمے اور خواتین کی امپاورمنٹ کے لیے کوشاں ہیں ،ہاشو فائونڈیشن کو چوب تراشی اور کارپینٹنگ سکول کے قیام کے لیے جگہ فراہم کرینگے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر غذر نے گاہکوچ میں ہاشو فائونڈیشن کے تعاون سے قائم کردہ چوب تراشی سکول کا دورہ کیا اور وہاں پر زیر تربیت طلبہ اور طلبات سے ملاقات کی اسسٹنٹ کمشنر نے سکول میں تیار کردہ مختلف لکڑی کے پراڈکس کا بھی معائنہ کیا اور سکول کے زیر تربیت طلبہ اور طلبات کے فن کی خوب تعریف کی واضح رہے کہ گاہکوچ کی تاریخ میں پہلی مرتب چوب تراشی سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے یہ سکول صرف ہنزہ میں موجود تھا جو کہ گلگت بلتستان میں کافی شہرت حاصل کرچکا تھا اور ہنزہ کے سکول کی کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ گاہکوچ میں چوب تراشی کے سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور صرف دو ماہ کے قلیل عرصے میں درجنوں طلبہ اور طلبات نے اس سکول میں داخلہ لے کر اپنی تربیت کا آغاز کیا ہوا ہے یہ سکول ایڈمنسٹریشن نے ہاشو فائونڈیشن اور نیو ٹیک کے اشتراک سے قائم کیا ہے جہاں پر زیر تربیت لوگوں کو بغیر کسی معاوضے کے تربیت دی جارہی ہے اور تربیت کے مکمل ہونے پر انھیں ماسٹر ٹرینرز کا درجہ دیا جائیگا اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ ہم غذر میں بے روزگاری اور سماجی مسائل کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں اور مختلف اداروں کے ساتھ ملکر بے روز گار نوجوانوں کے لیے ڈویلپمنٹ اور وومن امپاورمنٹ کے لیے کام کررہے ہیں ہم ہاشوفائونڈیشن کے بے حد مشکور ہیں کہ انھیں نے ہمیشہ ہی غذر کی تعمیر وترقی میںہمارا ساتھ دیا ہے اور چوب تراشی کے سکول کا قیام بھی اُن کا ایک نہایت ہی احسن اقدام ہے ہم ہاشوفائونڈیشن کو سکول کا دائرہ کار بڑھانے اور انھیں زیادہ سے زیادہ طلبہ وطلبات کو تربیت دینے کے لیے سرکاری اراضی الاٹ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے اور انشاء اللہ ہم بہت جلد اس سکول کے لیے سرکاری اراضی فراہم کردینگے تاکہ اس سکول میں پورے غذر کے طلبہ وطلبات کو تربیت کا موقع فراہم کیا جاسکے۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں