گھوٹکی،2 چنگچی رکشوں میں تصادم، خاتون جاں بحق،چھ طلبہ سمیت گیارہ افراد زخمی

پیر 15 اکتوبر 2018 16:22

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) گھوٹکی میں دو چنگچی رکشوں میں تصادم ہو اہے، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ6طلباء سمیت11 افرادزخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں ماتھیلو لنک روڈ پر دو چنگچی رکشوں میں آپس میں ٹکرا گئے ۔تصادم کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی ہے جبکہ چھ طلبہ سمیت گیارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق لاش اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں