میرپور ماتھیلو اور گرد و نواح کے علاقوں میں ساتویں روز بھی بارش کا سلسلہ جاری، علاقے میں کئی کچے پکے مکانات منہدم

پیر 22 اگست 2022 23:15

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2022ء) میرپور ماتھیلو اور گرد و نواح کے علاقوں میں ساتویں روز بھی بارش کا سلسلہ جاری، علاقے میں کئی کچے پکے مکانات منہدم ، سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے ، اکثر علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر جل جانے سے جل گئے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ،تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو اور گرد و نواح کے علاقوں میں بارش ساتویں روز بھی جاری رہی جس کیوجہ سے اکثر علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہوگیا ہے ، گل کالونی ، بھٹائی کالونی ، سومرا کالونی اور دیگر علاقوں میں پانی کی نکاسی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ حیدرشاہ کالونی ، گل کالونی کے ٹرانسفارمر جل گئے ہیں جن کو سیپکو حکام نے ابھی تک تبدیل نہیں کیا جبکہ کئی علاقوں میں رات کے وقت صرف ایک گھنٹہ بجلی سپلائی کی جا رہی ہے ، جس سے شہری سخت پریشان ہیں

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں