نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے گھوٹکی کے قومی شاہراہ5 کی مرمت شروع کردی

منگل 25 فروری 2020 20:55

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی کوشش رنگ لے آئیں ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے گھوٹکی کے قومی شاہراہ5 کی مرمت شروع کردی، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ رٹائرڈ محمد خالد سلیم نے کچھ دن قبل ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی سکھر کو ایک مراسلہ لکھا تھا کہ ڈہرکی سے کموں شہید اور سرحد سے گھوٹکی تک قومی شاہراہ کی حالت خراب ہے جس وجہ سے دن بدن حادثات میں اضافہ ہورہا ہے اس لئے فوری طور پر مرمت کروائی جائے ڈپٹی کمشنر کے ایسے مراسلے کے بعد نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ڈہرکی سے کموں شہید قومی شاہراہ کی مرمت شروع کردی ہے، اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 20 کلو میٹر جبکہ دوسرے مرحلے میں بھی20 کلو میٹر تک روڈ کی مرمت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں