زبردست یوریا کھاد جعلی نہیں ہے ، حکومت پاکستان کے منظور شدہ معیار کے مطابق بنائی جارہی ہے، شہریار خان قمر خٹک

منگل 22 جون 2021 23:52

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) زبردست یوریا کھاد جعلی نہیں ہے ، حکومت پاکستان کے منظور شدہ معیار کے مطابق بنائی جارہی ہے، کمپنی پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی سمیت حکومت پاکستان کی ٹریڈ مارک رجسٹری سے رجسٹرڈ ہے، اسسٹنٹ کمشنر میرپور ماتھیلو شہریار خان قمر خٹک نے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کو انکوائری رپورٹ جمع کروادی.

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل میرپور ماتھیلو کے قریب زبردست کھاد کے نام سے مبینہ طور پر جعلی یوریا بنانے کے سلسلے میں عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ ں نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر میرپور ماتھیلو شہریار خان قمر خٹک کو تحقیقات ں کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا ، اسسٹنٹ کمشنر میرپور ماتھیلو شہریار قمر نے ڈپٹی کمشنر کے پاس جمع کروائی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مذکورہ کمپنی فرسٹ بائیوٹیک ایل ایل سی کے نام سے رجسٹرڈ ہے جو کہ نھا کورپوریشن یو ایس اے NIHA CORP USA کے ساتھ منسلک ہے اور حکومت پاکستان سے رجسٹرڈ ہی.

مذکورہ کمپنی کی بنائی گئی زبرست یوریا تمام مارکیٹنگ حقوق کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت اینگرو فرٹیلائزر کمپنی نے حاصل کی ہوئی ہی. مزید بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے ایف بی ٹی اور اینگرو کے ٹیکنیکل ماہرین کے ساتھ یوریا کے سیمپل لئے تھے اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر نے بھی یوریا پر اطمینان کا اظہار کیا ہی. اسسٹنٹ کمشنر نے تحقیقاتی رپورٹ کے ساتھ کمپنی کے تمام سرٹیفکیٹ اور رپورٹیں بھی جمع کروادیں ہیں، واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کوری کھوہ کے قریب مزدوروں نے تنخواہیں بروقت ادا نہ کرنے پر احتجاج کے دوران الزامات عائد کئے تھے کہ اینگرو فرٹیلائزر کمپنی ڈہرکی سے کھاد لاکر اس میں کیمیکل وغیرہ مکس کرکے سفید کھاد کو سیاہ کھاد میں تبدیل کیا جا رہا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ نے اس کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا �

(جاری ہے)

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں