گھوٹکی، اغواء کا ڈرامہ، ڈاکوئوں سے ملی بھگت، 3 پولیس اہلکار برطرف

جمعہ 26 جنوری 2024 14:23

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) ضلع گھوٹکی میں ڈاکوئوں سے ملی بھگت کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا۔پولیس حکام کی جانب سے مذکورہ 3 اہلکاروں کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

گھوٹکی پولیس کے مطابق تینوں اہلکاروں نے گزشتہ روز اغواء کیے جانے کا ڈرامہ کیا تھا۔مذکورہ پولیس اہلکاروں نے گزشتہ روز ڈرامہ کیا تھا کہ انہیں رونتی کے کچے کی پولیس چوکی سے واپسی پر ڈاکوئوں نے اغواء کر لیا ہے،اس موقع پر ایس ایس پی کی قیادت میں نفری رونتی کے علاقے فور لانڈھی پہنچ گئی تھی۔اوباڑو، ڈہرکی، کھمبڑا، میر پورماتھیلوتھانے کی نفری بھی طلب کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں