دیامیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افرادجاں بحق ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 28 مارچ 2018 14:41

دیامیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افرادجاں بحق ہوگئے
دیامیر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مارچ۔2018ء) دیامیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افرادجاں بحق ہوگئے ، ملبے سے چار لاشوں کو نکال لیا گیا ہے، دو کی تلاش جاری ہے، جبکہ کچھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دیامیر کی سب ڈویژن داریل کے گاﺅں میں آبادی سے ملحقہ پہاڑ سے لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں 6افرادموقع پرہی جاں بحق ہوگئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چار افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی ہیں ،مزید دو لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

واقعہ میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ایک زخمی کونکال کرڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرداریل محمدطارق کی قیادت میں امدادی ٹیم جائے حادثہ پہنچ گئی اور کارروائی شروع کردی ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں