گورنر گلگت بلتستان ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور سپیکر گلگت بلتستان کا پی آئی اے کے طیارے کے کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ہفتہ 23 مئی 2020 00:04

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون،وزیر اعلیٰ گلگت حافظ حفیظ الرحمان اور سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے پی آئی اے کے طیارے کے کراچی ایئرپورٹ کے قریب حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوے دعا کی ہے کہ اللہ اس حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کی مغفرت فرما تے ہوئے انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی انہوں نے اس حادثے میں معجزانہ طور پر بچنے والے خوش قسمت مسافروں اور ان کے خاندانوں کو مبارک بادی پیش کی ہے۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ وطن عزیز کے باشندوں کو آئندہ ایسے حادثات سے بچائے اورانہیں اپنے تحفظ و امان میں رکھے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں