ضلع میں 15 سال سے 18سال کے طلبا کی ویکسی نیشن کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر گلگت

جمعرات 16 ستمبر 2021 16:26

ضلع میں  15 سال سے 18سال کے طلبا   کی ویکسی نیشن کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر  گلگت
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹر یٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت اجلاس 15 میں  سال سے 18 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کے حوالے سے منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ او گلگت،اسسٹنٹ کمشنر گلگت،اسسٹنٹ کمشنر دنیور،اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ،ایڈمن آفیسر ڈی سی آفیس گلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں اسکولوں اور کالجوں میں 15 سال سے 18سال کے طلبا  اور طالبات کی کووڈ۔

19 ویکسی نیشن کی جائے گی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت کے مختلف کورنا ویکسی نیشن سینٹرز میں ویکسی نیشن کے حوالے سے شکایاتیں موصول ہو رہی ہیں کہ 15سال سے 18 سال کے افراد کرونا ویکسین سینٹر میں ویکسی نیشن نہیں کی جا رہی ہے اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ز اپنے اپنے متعلقہ سب ڈویژن میں ویکسی نیشن کو کامیاب بنانے کے لیے ویکسی نیشن سینٹرز کا دورہ کریں اور کہا کہ ویکسی نیشن کے عمل کو بہتر انداز میں جا ری رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور سکول اور کالجوں کے 15سال سے 18سال تک کے طلباء اور طالبات کو بھی کووڈ۔

(جاری ہے)

19  ویکسین لگوانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایچ او گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں 15سال سے 18سال تک کے افراد کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائے اور اس مقصد کے لیے سکولوں اور کالجوں  میں ویکسی نیشن کے لیے موبائل ٹیمیں تشکیل دے کر  کورونا ویکسین کی جا ئے اور 18سال سے کم عمر والے افراد کی رجسٹریشن فارم ب کے ذریعے کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں