مسلم لیگ(ن)پاکستان کو پُر امن بنانا چاہتی ہے ، فرمان علی

ہفتہ 14 جولائی 2018 22:04

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) وزیر بلدیات و دیہی ترقی گلگت بلتستان فرمان علی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے پُر امن ریلی نکال کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)پاکستان کو پُر امن بنانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں نے لاکھوں کی تعداد میں قائدامحترم کے استقبال کیلئے جمع ہو کر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے عوام میاں محمد نواز شریف کو ایک بار پھر ملک کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو ایک بار پھر پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے تمام فیصلوں کو رد کر دیں گے اور پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ میں گامزن کرینگے، کو ئٹہ میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی ادارے اپنے فرائض سر انجام دینے میں ناکام ہو چکے ہیں اور نگران حکومتیں صرف اور صرف مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کی پکڑدھکڑ میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے پہلے بھی ایسے حالات کا مقابلہ کیا ہے اور کرتی رہے گی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں