گلگت،گرانفروشوں،فٹ پاتھ پر تجاوزات کرنے والوں اوردکانداروں کے خلاف کریک ڈائون

جمعرات 17 جنوری 2019 23:59

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین شاہ کے حکم پر سیکٹر مجسٹریٹ، عاطف اللہ نے اسسٹنٹ فوڈ انسپکٹر،بلڈنگ انسپکٹر،اور میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں میں،گرانفروشوں،فٹ پاتھ پر تجاوزات کرنے والوں اور دکانوں میں زائد المیعاد اشیاء خوردہ نوش کے خلاف جمعرات کے روز کریک ڈاون کیا،انہوں نے دکانوں میں معائنے کے دوران، بڑی مقدار میں زائد المعیاد مصالحہ جات،،بسکٹ کے ڈبے،ٹافیاں،پاپڑ وغیرہ قبضے میں لیکر دکانداروں پر جرمانے کئے اور انہیں نوٹس دیا کہ وہ 24گھنٹوں میں اپنے دکانوں سے ناقص اور زائد المعیاد اشیائ خوردہ نوش ہٹائیں،بصور ت دیگر اگلی بار چھاپوں کے دوران سخت کاروائی کرتے ہوئے دکانوں کو سیل کردیا جائے گا،اس موقع پر انہوں نے فٹ پاتھوں پر تجاوزات کرنے والے درجنوں افراد پر بھی جرمانے کئے اور انہیں نوٹس دیا کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں فٹ پاتھوں پر کاروبار نہ کریں پیدل چلنے والوں کیلئے رکاٹیں پیدا نہ کریں،انہوں دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ اپنے دکان کے ساتھ فٹ پاتھ پر دکان کا سامان نہ رکھیں،ورنہ بھاری جرمانوں کے ساتھ جیل کی سزا کیلئے تیار رہے،واضح رہے کہ نائب تحصیلدار عاطف اللہ کو حال ہی میں ضلع غذر سے گلگت تحصیل میں مجسٹریٹ چراغ الدین کے جگہ پر لایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں