گلگت بلتستان میں گریڈ 17تا 21 تک کے شیڈول افسران کے لئے انسینٹیو الائونس کی بجائے ایگزیکٹو الائونس متعارف

بدھ 17 جولائی 2019 16:54

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) محکمہ خزانہ گلگت بلتستان نے گریڈ 17تا 21تک کے شیڈول افسران کے لئے انسینٹیو الائونس ختم کرکے ایگزیکٹو الائونس متعارف کروا دیا ہے جس کے بعد افسران کی تنخواہوں میں 45 ہزار سیایک لاکھ 15ہزار روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے متعارف کرائے گئے الائونس کی مد میں گریڈ 17کے افسران کی تنخواہ میں 45 ہزار 555، گریڈ 18کے لئی57 ہزار 525، گریڈ 19کے لئے 88 ہزار 815 روپے، گریڈ 20 کے لئے ایک لاکھ 3ہزار 635 اور گریڈ 21 کے لئے ایک لاکھ 15ہزار 80 روپے ملیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غیر شیڈول سیکرٹریٹ کے گریڈ 17سے بالا کے افسران کو انسینٹیو الائونس جاری رہے گا جبکہ گریڈ 17سے بالا کے شیڈول ملازمین کو انسینٹیو الائونس کی بجائے ایگزیکٹو الائونس ملے گا۔ یاد رہے کہ 2013ء سے شیڈول اور غیر شیڈول ملازمین کو انسینٹیو الائونس دیا جارہا تھا اور اب محکمہ خزانہ گلگت بلتستان نے غیر شیڈول ملازمین کے لئے یہ الائونس برقرار رکھا ہے جبکہ شیڈول ملازمین کے لئے انسینٹیو الائونس کو ختم کر کے اس کی جگہ ایگزیکٹو الائونس متعارف کرایا ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں